کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر میں1 روپے 21 پیسے اضافہ ہو گیا۔
ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 66 پیسے مہنگا ہو کر انٹر بینک میں 285 روپے35 پیسے کا ہو گیا تھا۔ جبکہ اب ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 1 روپے 21 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسےکا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 54 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
مارکیٹ کے آغاز پر308 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 54 ہزار 308 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔