عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، بیسٹ آف لک استحکامِ پاکستان پارٹی : اسد عمر

 

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں،  سیاست میں استحکام پاکستان پارٹی کو بیسٹ آف لک کہتا ہوں۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ مجھے پہلے بھی آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں پی ٹی آئی کیساتھ کھڑا ہوں۔

 

اسد عمر نے مزید کہا ہے کہپاکستان میں اعلیٰ کوالٹی کا ایندھن استعمال ہونا چاہیے، ابھی نومبر آیا نہیں تو اسموگ کا یہ حال ہے۔

 

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھی انسداد ہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ یہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں۔ خواتین تھانے میں شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں تو ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ ہماری خواتین کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، ہمارے اپنے ہی لوگ ہیں کوئی دشمن یہ ظلم و جبر کرتا تو دکھ نہیں ہونا تھا۔

 

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں آزادی کے لیے تکلیفیں تو سہنی پڑتی ہیں۔

 

 

9 مئیاسد عمرانسداد دہشت گردی عدالتپی ٹی آئیعمران خان