ڈینگی وائرس، 203 نئے کیسز رپورٹ

لاہور:  پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 203 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق  ہوئی ہے ۔

 

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے8 ہزار 726 تصدیق شدہ مریض رپورٹ  ہوئے ہیں۔

 

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز 89 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ  ملتان میں 25،  فیصل آباد میں 12، گوجرانوالہ میں 32، راولپنڈی میں 30 اور  قصور میں 4، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں دو دو ڈینگی کےمریض رپورٹ ہوئے۔

 

علی محمد جان نے بتایا کہ  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً 169مریض زیر علاج ہیں۔ کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

 

ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مسلسل اضافے کے باوجود  ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے، ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Denguehisduhospitalslaboratoryprimary and secretary healthpshڈینگی