نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
پاکستانی سفیر منیر اکرم نے غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں فلسطینیو ں کے ساتھ کھڑا ہے۔
سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں پانی ،ایندھن ،خوراک کی ترسیل روک رکھی ہے۔ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی کارروائی وسیع اور زیادہ خطرناک تنازعہ کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔
منیر اکرم نے اس بات پر افسوس کیا کہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہیں کی جاسکی جس کی بھاری ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے جو اس تنازعہ کو بڑھانے کےذمہ دار ہیں۔