غزہ :حماس رہنما اسامہ حمدان نے اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلیے اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری نبھائیں۔
حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
حماس رہنما کاکہنا تھا کہ عرب ممالک اسرائیل سے اپنے معمول کے تعلقات ختم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے دوسرے راستے بھی کھولے جائیں۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ میں ایندھن، طبی امداد اور ملبہ ہٹانے والا سامان اور اوزار بھیجےجائیں تاکہ ملبے تلے دبے لوگوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکالی جاسکیں۔