لکی مروت:لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی وجہ سے 4 دہشت گرد ہلاک
ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے سیمووانڈہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا ہے۔
سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا۔