سائفر گمشدگی کیس، چیئر مین پی ٹی آئی پر فردِجرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی

 

راولپنڈی: سائفر گمشدگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی چیئر مین عمران خان اور وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

 

اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں جج ابو ا لحسنات ذوالقرنین نےسائفر کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیئر مین پی ٹی آئی اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

 

سائفر کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔  عدالت نے فرد جرم کی کارروائی اگلی سماعت پر مقرر کردی۔

گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پرفرد جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی تھی تاہم اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی اور کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

 

یاد رہے کہ خصوصی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔

adiyala jailchairmancypher caseImran Khanofficial secret actPTIShah Mehmood Qureshi