ڈالر مزید سستا ہو گیا

 

 

کراچی:  انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ  بدستور جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے دو پیسے کی کمی ہوگئی ۔

 

کاروباری ہفتے کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 2 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر   276 روپے 60 پیسے  پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

 

جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کمی ہوگئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔

 

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی  قیمت میں کمی کا رجحان ہے  جبکہ کاروباری ہفتے کے آغاز پر   پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

 

armyDollarindexinter bankpakistani rupeeStock Exchangetrade marketڈالرسستاقدر مستحکم