ڈالر کی قیمت مزید کم

کراچی: ڈالر کےمقابلےمیں روپےکی قدرمیں اضافےکاسلسلہ جاری ہے۔

 

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

 

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 27 روپے 6 پیسے کم ہو چکا ہے۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 301 پر آ گیا۔

 

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 140 پوائنٹس پر تھا۔

ڈالرروپیہقیمتکرنسی