لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ برطانوی کارڈیالوجسٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کی تکلیف ہے۔
نیو نیوز کے مطابق برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔برطانیہ کے رائل برومپٹن ہسپتال نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں۔ شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف میں انجائنا کی علامات اور کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا۔ گزشتہ سال نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔