ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کا ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

حیدر آباد : بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہوچکا ہے۔ عالمی کپ میں پاکستان کی مہم کاآ غاز آج سے شروع ہو گئی۔

 

نیدر لینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

 

 

ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان  بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے ، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم ، امام الحق ، فخرزمان ، محمد رضوان،  سعود شکیل ، سلمان آغا،  افتخار احمد،  شاداب خان، محمدنواز ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی  اور حسن علی  شامل ہیں۔

 

2023Asia CupespnICCPAK vs INDPakistan vs Indiapakistan vs netherlandsPCBrajiv gandhi stadiumWorld cup