پاکستان ورلڈ کپ جنگ کا آغاز آج سےکرے گا، نیدر لینڈ سے مقابلہ

حیدر آباد : بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہوچکا ہے۔ عالمی کپ میں پاکستان اپنی مہم کاآ غاز آج نیدرلینڈز کے خلاف  کرے گا۔

 

 

پاکستان اور نیدر لینڈز  کے درمیان  میچ  راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے  کھیلا جائے گا ۔

 

پاکستانی ٹیم  نے ورلڈ کپ 2023 میں اپنے پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن بھی کیے۔

 

 

یاد رہے کہ وارم اپ میچز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا  سے شکست کا سامنا کرنا پڑا  تھا ۔

 

پاکستان اور نیدر لینڈ زکے درمیان ابتک 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان  نے کامیابی حاصل کی۔ نیدر لینڈ  نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جیسی ٹیموں ہرا کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں جگہ  بنائی ہے ۔

 

میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ فائنل الیون میں امام الحق کے ساتھ اننگز فخر زمان شروع کریں گے یا عبداللہ شفیق اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

 

پلیئنگ الیون میں شامل دیگر بیٹرز میں بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد شامل ہوں گے جبکہ اسپن کا شعبہ شاداب خان اور محمد نواز سنبھالیں گے اور پیس اٹیک شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی پر مشتمل ہو گا۔

 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل

 

2023Asia CupespnICCPAK vs INDPakistan vs Indiapakistan vs netherlandsPCBrajiv gandhi stadiumWorld cup