پاکستان ورلڈ کپ جنگ کا کل آغاز کرے گا، نیدر لینڈ سے مقابلہ 

حیدر آباد : بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہوچکا ہے۔ عالمی کپ میں پاکستان اپنی مہم کاآ غاز کل نیدرلینڈز کے خلاف  کرے گا ۔

 

پاکستان اور نیدر لینڈز  کے درمیان  میچ  راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جائے گا ۔ وارم اپ میچز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا  سے شکست کا سامنا کرنا پڑا  تھا ۔

 

پاکستان اور نیدر لینڈ زکے درمیان ابتک 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ۔  نیدر لینڈ  نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جیسی ٹیموں ہرا کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں جگہ  بنائی ہے ۔

بھارتپاکستاننیدر لینڈورلڈ کپ