رہنما ایم کیو ایم پاکستان کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

 

کراچی: صوبہ سندھ میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کا بیٹا اپنے دوست کو طبیعت کی خرابی کے باعث  گلشن اقبال میں نجی اسپتال چیک اپ کے لیے لے کر آیا تھا۔ ملزمان نے باہرکھڑی گاڑی ان کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر چھین لی۔

 

تفصیلات کے مطابق  ملزمان ڈرائیور کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم صفورہ چورنگی کے قریب چھوڑ دیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چھیننے میں ملوث ملزمان 2 تھے۔ واقعے کی ایف آئی آر گلشن اقبال تھانے میں درج کردی گئی ہے۔