ڈالر 250 سے بھی نیچے آئے گا: شبر زیدی

اسلام آباد: سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو آف پاکستان (ایف بی آر)  شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ڈالر ڈھائی سو روپے سے نیچے آجائے گا۔

 

سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر، گھریلو آلات اور کاسمیٹکس اشیاء کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رکھی جائے تو ملک کے کم از کم 20 فیصد معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔

 

ایف بی آر کے سابق چیئرمین نے موجودہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف اور نگراں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔

 

آج انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ہوگیا ۔ انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر  ڈالر مزید 1روپیہ سستا ہو کر 283 روپے68 پیسےکا ہو گیا۔

 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے ۔ 205 پوائنٹس کے  اضافہ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار  284 پوائنٹس پر ٹریڈ جاری ہے۔

250afgha transist tradeArmy chiefDollarinterbank