گیس دن میں صرف 8 گھنٹے

اسلام آباد:  نگران وزیر توانائی محمد علی نے اعلان کیا کہ رواں سال بھی گیس لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

 

نگران وزیر توانائی علی وزیر کا کہناہے کہ  اس سال قدرتی گیس30 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ ملک میں گیس کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہرسال گیس لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اور  صنعتوں کو گیس کم ملتی ہے،  رواں سال دسمبر میں صنعتوں کو گیس میسر ہوگی۔

 

نگران وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ موسم سرما میں گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے آج 2 ایل این جی گارگوز خریدےہیں۔

 

علی وزیر کا کہنا تھاکہ اس سال بھی گیس لوڈ شیڈنگ ہوگی، گزشتہ سال دن میں 8 گھنٹے گیس آتی تھی اب بھی  اس کو جاری رکھیں گے۔

 

نگران وزیرتوانائی کا کہنا تھاکہ نجکاری کے حوالے سے پی آئی اے پہلی ترجیح ہے، جلد نجکاری کریں گے۔

Gasloadsheddign