صحافی شہباز بھٹی کی  زندگی پر مبنی نئی فلم ‘گنجل’ کا ٹریلر جاری

کراچی:  صحافی شہباز بھٹی کی حقیقی  زندگی پر  مبنی نئی فلم ‘گنجل’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا،  فلم میں کرائم، تھرلر، سازش بھی دکھائی گئی ہے۔

 

فلم صحافی شہباز بھٹی کی کہانی اور سچے واقعات پر مبنی ہے، گنجل کی ہدایت کاری شعیب سلطان نے جبکہ نگہت اکبر شاہ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گنجل مویز کے آفیشل اکاؤنٹ سے فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا۔ فلم کی جانب سے اپنی پوسٹ میں لکھا گیاکہ  گنجل کی کہانی صحافی شہباز بھٹی کی سچی کہانی پر مبنی ہے، صحافی کا کردار اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا ہے۔

 

فلم کی کاسٹ میں احمد علی اکبر کے علاوہ ریشم، آمنہ الیاس، احمد علی بٹ، سید محمد علی، سرمد آفتاب، رضیہ ملک، سردار نبیل، علی آفتاب سعید، ارحم خان، ابتسام مصطفیٰ، حبیبہ سفیان، احسن مراد، منیر خان اور عثمان شامل ہیں۔

 

یاد رہے کہ شہباز بھٹی نے چائلڈ ایکٹیوسٹ عرفان مسیح کے قتل کے پیچھے سچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے آواز بلند کی تھی، عرفان مسیح ایک بہادر نوجوان تھا جس نے 1990 کی دہائی کے دوران پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور اس دوران انہیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا تھا۔

 

فلم میں چھپے ہوئے رازوں، شہباز بھٹی کے قتل کے پیچھے پیچیدہ پہلوؤں اور حقائق سے پردہ اٹھانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

 

فلم گنجل میں صحافی شہباز بھٹی کا کردار ادا کرنے والے اداکار احمد علی اکبر  کہتے ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عرفان مسیح کا قتل ایک سازش تھی، سچ کی آواز بلند کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی قیمت چکانی پڑتی ہے، مجھے نہیں پتا تھا کہ ظلم اتنا اندھا ہوگا۔

گنجل صرف کرائم تھرلر نہیں ہے، بلکہ معاشرے کی کڑوی سچائی اور انصاف کے حصول پر بھی مبنی ہے جہاں چائلڈ لیبر اور سماجی ناانصافیوں جیسے سنگین مسائل پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

یہ فلم 8 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

adur productionahmed ali akbaramna ilyaseveryday picturesgunjalgunjal movies