ورلڈ کپ، پاکستان اور آسٹریلیا کا وارم اپ میچ آج ہو گا

 

حیدر آباد دکن: ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے،   پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ حیدرآباد دکن میں کھیلے گی۔

 

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 وارم اپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے  حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ کے وارم اپ میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے گذشتہ روز حیدر آباد میں ڈھائی گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا۔

 

 

کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ کی ڈرلز کیں، نیٹ سیشن میں قومی کھلاڑیوں نے بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

 

 

یاد رہے کہ قومی ٹیم کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

 

پاکستان اسکواڈ
عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، آغا سلمان، افتخار احمد، فخر زمان، محمد نواز، شاداب خان، اسامہ میر، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف ، محمد وسیم جونیئر۔

 

آسٹریلیا اسکواڈ
ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلیس، ایلکس کیری (ڈبلیو)، گلین میکسویل، کیمرون گرین، میتھیو شارٹ، پیٹ کمنز (سی)، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنس لیبوشین، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، ٹریوس ہیڈ۔ ، ایڈم زمپا۔

Asia Cup 2023icc trophypak vs ausPak Vs Indiawarmup matchWorld cup