آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں مزید 9 ہزار 401 افراد متاثر

لاہور:  پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں بڑی کمی نہ آ سکی۔ 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے مزید 9 ہزار 401 کیس سامنے آ گئے۔

 

 

پنجاب میں آشوبِ چشم کیسز میں اضافے کے بعد مرض پر قابو پانے کے لیے 4 دن کے لیے بند کیے گئے اسکول آج کھل گئے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکولوں میں سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت  اساتذہ گیٹ پر اسکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں چیک کریں گے۔

 

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں بہاولپورمیں سب سے زیادہ ایک ہزار577 کیس رپورٹ ہوئے۔

آشوب چشمپنجابچھٹیاںسکوللاہورمحسن نقویمریضنگران وزیر اعلی پنجاب