بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، 1 ہزار 90 درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں  آج بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےخلاف 1 ہزار 90 درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

 

چیف جسٹس آف پاکستان  قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

 

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رواں سال فروری میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

 

فیصلے کیخلاف بجلی کی ترسیل کی کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔

billsElectricityelectricity billsfuel price adjustmentNeo TvSupreme court