گوگل 25 سال کا ہو گیا، خصوصی ڈوڈل جاری

کیلیفورنیا: دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل 22 برس کا ہو گیا۔ گوگل کی سلور جوبلی کے موقع پر سرچ انجن کا ڈوڈل بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

 

25 سال مکمل ہونے پرگوگل نے اپنے ڈوڈل نے ایک تازہ ترین ایک GIF  پیش کیا ہے جو ‘Google’ کو ‘G25gle’ میں بدل دیتا ہے ۔ لوگو پر کلک کرنے کے بعد صارفین صفحہ پر کنفیٹی دیکھ سکتے ہیں۔

 

 

گوگل کے لانچ سے لے کر اب تک اس میں بے شمار تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔   گوگل اب ٹیکنالوجی کپنی بن چکی ہے جس کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر ہے۔

 

گوگل کی بنیاد ڈاکٹریٹ کے طلباء سرجی برن اور لیری پیج نے رکھی تھی جو 90 کی دہائی کے آخر میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس پروگرام میں ملے تھے۔ دونوں کو جلد ہی معلوم ہو گیا کہ ورلڈ وائڈ ویب کو مزید قابل رسائی جگہ بنانے کے لیے انہوں نے ایک ہی وژن کا اشتراک کیا۔ گوگل کی بنیاد 4 ستمبر 1998 کو رکھی گئی تھی اور 27 ستمبر 1998 کو گوگل انکارپوریشن نے باضابطہ طور پر جنم لیا تھا۔

25yearsdoodleGooglesearch engine