شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 113 افراد جاں بحق، 150 زخمی

نینواہ: عراق کے صوبہ نینواہ کے ضلع ہمدانیہ میں ایک شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے۔

 

نینواہ کے ڈپٹی گورنر حسن العلق نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 113 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ عراق کے سرکاری میڈیا نے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 100 بتائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ 150 افراد زخمی ہیں۔

 

سرکاری میڈیا کے مطابق عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتشبازی کے سامان سے لگی تھی۔

 

عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

سرکاری میڈیا کے مطابق عراقی شہر ہمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد تقریب میں شرکت کیلئے وہاں موجود تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ڈپٹی گورنر حسن العلق نے  کہا  کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا جا رہا ہے تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

deathsFirehamdaniahospitalinjuredIraqninevehwedding