نیب ترامیم کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا

اسلام آباد:  نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سوا بارہ بجے سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا روسٹر جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج 12:15 بجے سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس عمرا عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیب ترامیم کا فیصلہ سنائے گا۔

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر 53 سماعتیں کیں۔

یادرہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اس حوالے سے جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا ریٹائرمنٹ سے پہلے اس اہم کیس کا فیصلہ کر کے جاؤں گا۔

 

عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس  پاکستان کے ساتھ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ آج چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں آخری دن ہے۔ آج چیف جسٹس آف پاکستان ریٹائر ہو جائیں گے۔

chairman PTIImran Khannab amendments casePTISupreme courtumer atta banbdiyal