پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑے اضافے کا امکان ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد  کیا جائے گا۔

 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔  پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں ردوبدل کا ورکنگ پیپر تیار  کر لیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قمیت میں 20روپے اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 14روپے اضافے کی تجویز کی گئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں ساڑھے 13 روپے اضافہ تجویز کیساتھ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قمیت 228روپے 59پیسے سے بڑھا کر 242روپے 10پیسے کرنےکی تجویز کی گئی ہے۔

 

ڈیزل کی ایکس ریفائنری قمیت میں 13روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کی گئی۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا ورکنگ پیپر سمری کی صورت میں آج  پٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا۔ وزیر اعظم وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دینگے۔

 

منظوری کی صورت میں آئندہ پندرہ روز کیلئے نیانوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

 

واضح رہے کہ وزیر اعظم صوابدیدی اختیارات کے تحت قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

caretaker govtCrude oilDieselinflationPetrolpricesپٹرولظلممہنگائی