حریم شاہ کا پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کی ویڈیو جاری کرنے کا اعلان

 

 

اسلام آباد:   ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آج (منگل) دوپہر 2 بجے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی ویڈیو جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

 

 

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس  پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاک بھارت ایشیا کپ 2023 کے میچ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر  پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین ذکا اشرف کا ایک ویڈیو جاری کلپ جاری کیا جائے گا۔

 

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے یہ پوسٹ  کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی اہم شکست کے بعد کی گئی۔

 

واضح رہے کہ ایشیا کپ  کے سپر فور مرحلےمیں بھارت نے  پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی۔  پاکستان کی ٹیم 357 رنز کے ہدف کے جواب میں صرف 128 رنز بناکر  آؤٹ ہوگئی۔

Asia CupHareem Shahmanagement committeePAK vs INDPCBsuper fourZaka Ashraf