پشاور میں دھماکا 

 

پشاور : پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے  سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

 

ریسکیو 1122 کےمطابق  دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔

 

ریسکیو کا کہنا ہے کہ  زخمیوں میں ایف سی اہلکاراور  عام شہری شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش نہیں تھا۔

پشاوردھماکہ