ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، 101 نئے کیس رپورٹ

 

لاہور: ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  پنجاب  میں101 افراد میں ڈینگی کی تصدیق  ہوگئی۔

 

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے 2ہزار 66 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 

 

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز 37 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 847 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔

 

 

سیکرٹری ہیلتھ علی محمد جان نے بتایا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 25 مریض زیر علاج ہیں جبکہ  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً 79مریض زیر علاج ہیں۔

 

دوسری طرف ڈینگی ٹیسٹ کروانے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کے حوالے سے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں،  مریضوں کوصرف ایک ٹیسٹ کروانے کے لیے شدید خواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Denguehisduhospitalslaboratoryprimary and secretary healthpshڈینگی