اس مشکل وقت میں مراکش کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  وسطی مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

 

صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے صدر نے مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

 

واضح رہے کہ   وسطی مراکش میں 6 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے کم از کم 630 افراد جاں بحق اور 320 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔   زلزلے کے نتیجے میں کئی مکانات اور عمارتیں گرگئی ہیں۔

alvicondolencesdentistearth quackMarrakeshMoroccoPresident