7 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

 

کراچی:  چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں اسکول 7 ستمبر (کل) بروز جمعرات بند رہیں گے۔

 

صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی و سرکاری تمام اسکول کل بند رہیں گے۔

 

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع  پر تعطیل کے اعلان کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے۔

 


علاوہ ازیں ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

 

دوسری طرف پنجاب حکومت نے صوفی بزرگ داتا گنج بخش سید علی ہجویری (رح) کے سالانہ عرس کی مناسبت سے لاہور شہر  میں 7 ستمبر (کل) بروز جمعرات کو  تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Holidayچہلمحضرت امام حسینؓعام تعطیل