آرمی چیف معاشی بحران ختم کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں،قوم کو ان پر اعتماد ہے، سب کو ساتھ دینا ہوگا: عمران اسماعیل 

 

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ  آرمی چیف اس وقت ملکی معاشی غیر یقینی کی صورتحال  کے خاتمے کی کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے کے لیے محنت بھی کر رہے ہیں-

 

سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کے لیے تمام کاروباری طبقے کو ساتھ دینا ہوگا- ذاتی فائدے کے بجائے قومی مفاد میں ساتھ دینا ہوگا-

 

 

انہوں نے کہا کہ  ملک کو اس پیچیدہ مرحلے سے نکالنے  کے لئے اس وقت آرمی چیف پر قوم کو بھرپور اعتماد ہے۔ انشاءاللہ پاکستان جلد ترقی کی راہ پہ گامزن ہوگا۔

آرمی چیفعمران اسماعیلمعاشی بحران