کچے میں پولیس کا کامیاب آپریشن،3 مغوی بازیاب

کشمور : کچے میں پولیس کا کامیاب آپریشن،3 مغویوں کوبازیاب کرالیا۔

 

پولیس کے مطابق بازیاب کرائے جانے والے مغویوں میں مکھی جگدیش، جئے دیپ اور ڈاکٹر منیر شامل ہیں۔

 

پولیس نے کہا کہ کچےکے علاقےمیں باقی مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے۔ جلد ہی سب مغویوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد کرا لیں گے۔

 

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں نے مکھی جگدیش پر تشدد کی ویڈیو جاری کی تھی۔ مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا تو ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

 

ئندو برادری اور سول سوسائٹی کے تمام مظاہرین نےدیگرمغویوں کی بازیابی تک دھرناجاری رکھنےکااعلان کر دیا ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ تین روز سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان انڈس ہائی وے کی سرحد ڈیرہ موڑ پر مظاہرین سراپا احتجاج ہیں۔