ایشیا کپ: بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ٹاکرا آج ہو گا

 

 

لاہور: ایشیا کپ2023 کے چوتھے میچ میں آج ( اتوار ) کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دوپہر 2۔30 پر  مد مقابل ہوں گی۔

 

ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کا یہ دوسرا میچ ہے، بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ کا پہلا میچ کھیلے گی۔

 

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے ہمیں سپورٹ کرنے آئیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ باؤلنگ ہماری طاقت ہے، اب ہم نے بیٹنگ پر بھی خاصی توجہ دی ہے۔ جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی جیت اس کی ہو گی ۔ پچھلی کچھ سیریز میں ہمارا مڈل آرڈر بہتر نہیں تھا لیکن ہم نے اب اس پر کام کیا ہے۔ سکیورٹی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں بہت اچھی میزبانی ملی۔

 

دوسری جانب بنگلہ دیش کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگھے نے کہا کہ افغانستان کا باؤلنگ اٹیک دنیا کا بہترین باؤلنگ اٹیک ہے۔

 

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے آخری بار 2008 میں قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے کھیلا تھا۔ افغانستان کے لیے، یہ پاکستان میں ان کا پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔

 

بنگلہ دیش الیون (ممکنہ): محمد نعیم، تنزید حسن/انعام الحق، نجم الحسین شانتو، شکیب الحسن (کپتان)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم (وکٹ)، مہدی حسن میراز، مہدی حسن/عفیف حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان /حسن محمود، شوریٰ الاسلام

 

نجیب اللہ کے زخمی ہونے کے بعد الیون میں واپس آنے کا امکان ہے، جبکہ افغانستان بھی اپنے تجربے کے لیے رحمت کو لانا چاہتا ہے۔

 

افغانستان الیون (ممکنہ): رحمان اللہ گرباز (وکٹ)، ابراہیم زدران، ریاض حسن/رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمن