کینڈی: پالیکیلے میں بوندا باندی شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔ ایشیا کپ میں سب سے بڑے پاکستان بھارت ٹاکرے میں بھارت کی تین وکٹیں گر گئی ہیں. شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی بلے بازوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے شریاس ایئر کو پولین واپس بھیج دیا۔
بھارتی بلے باز شریاس ایئر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کیچ فخر زمان نے کیا۔ شریاس 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی دوسری وکٹ 27 رنز پر جبکہ پہلی وکٹ 15 رنز پر گر ی۔ بھارتی کپتان روہت شرمانے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے جبکہ کوہلی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع کر تے ساتھ ہی شاہین آفریدی روہت شرما کی وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔
بارش شروع ہونے سے قبل بھارت نے 4.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنا ئے۔
بھارت کی جانب سے ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری تھی کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا۔
میچ شروع ہونے سے قبل سری لنکا کے شہر کینڈی میں بارش ہونا شروع ہو گئی تھی۔ پالیکیلے اسٹیڈیم کے اطراف میں بھی مسلسل بارش ہورہی تھی جس کے پیشِ نظر گراؤنڈز اسٹاف نے فیلڈ کو کور کردیا تھا۔