ایشیا کپ: پاکستان بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

لاہور: ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی۔ گرین شرٹس کا اگلا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 2 ستمبر کو سری لنکا کے کینڈی میں ہے۔

 

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم رات 3 بجے چارٹرڈ فلائٹ سے روانہ ہوئی، جمعے کو پاکستانی ٹیم پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔

 

 

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 2 ستمبر کو پالے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ گرین شرٹس نے ایشیا کپ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے افتتاحی میچ میں نیپال کی کرکٹ ٹیم کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 342 رنز بنائے جبکہ نیپالی ٹیم صرف 104 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

Babar AzamPak Vs IndiaWorld cupایشیا کپپاک بھارت ٹاکرا