پاک افغان آخری ون ڈے آج کولمبو میں کھیلا جائے گا

 

کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز جیت چکی ہے اور آخری ون ڈے میں تجربات کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کم از کم تین تبدیلیاں کی جائیں گی۔

 

پہلے ون ڈے میں یک طرفہ فتح کے بعد پاکستان نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے دوسرے ون ڈے میں افغانستان کو آخری اوور کے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔

 

تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان کی ممکنہ لائن اپ

امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (ج)، سعود شکیل، محمد حارث (وکٹ)، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

ODIPakistan AfghanistanPakistan Afghanistan Cricket