شاہ محمود قریشی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سائفرکیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت نے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کر لیا۔

 

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بند کمرے میں سائفر کیس معاملے کی سماعت جسٹس ابو الحسنات نے کی۔   ملزم شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت مٰیں اپنے دلائل دیئے۔

 

ایف آئی اے نے چارروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرشاہ محمود قریشی کوعدالت میں پیش کیا ۔

 

ایف آئی اے نے عدالت سے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی، جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےفیصلہ محفوظ   کر لیا تھا۔

 

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، جو کے کچھ دیر میں سنایا گیا۔

 

 

عدالت نے شاہ محمود قریشی کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

chairmancypherImran Khanjailofficial secret actphysical remandPTIShah Mehmood Qureshi