تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر کی ٹرپل سنچری

 

کراچی: انٹربینک میں ڈالرنے ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔  تاریخ میں پہلی بار 300 روپے پر پہنچ گیا ۔

 

آج انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد کے  بعد 3سو روپے کا ہوگیا ۔ گزشتہ روز ڈالر 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

نگران حکومت آنے کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 12 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ 16 ماہ میں امریکی ڈالر 180 روپے سے بڑھ کر 300 روپے پر پہنچ چکا ہے۔

 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں 2 روپے اضافہ دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافے کے بعد  312 سے بڑھ کر 314 روپے ہوگی۔

 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ 100 انڈیکس میں 531  پوائنٹس کا اضافے کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 949 پر موجود ہے۔

Dollarinter bankopen marketPakistan Stock ExchangepricesPSXRupee