آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، امام الحق کا تیسرا نمبر

 

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ بلے بازوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ امام الحق ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں 94 گیندوں پر 61 رنز بنا کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

 

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابر کےبعد جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے جب کہ  پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

 

 

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈکا پہلا نمبر برقرار ہے،جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے اورفاسٹ بولر حارث رؤف رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد  36 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

 

ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

Babar AzamFakhar ZamanICCImam ul Haqmohammad harisodi rankingshakeeb ur rehman