اسلام آباد: بجلی صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کردی گئی۔ چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔
سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر پڑنے کا امکان ہے۔
طعتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ،گیپکو نے 16 ارب 13کروڑ کا اضافہ مانگا ہے۔
حیسکو اور آئیسکو نے 9,9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی ہے۔
لیسکو 31 ارب میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ۔
پیسکو 9 ارب کیسکو 7 ارب سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔