سپریم کورٹ نے مریم نواز کو ریلیف دے دیا

 

اسلام آباد: نیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف شمیم شوگر ملز کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے  درخواست واپس لینے کی بنیاد پرکیس نمٹا دیا .

 

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مریم نوازضمانت منسوخی سے متعلق نیب درخواست پرسماعت کی ۔  نیب نے مریم نوازکیخلاف درخواست واپس لینے کا موقف اپناتے ہوئے تحریری جواب جمع کرا دیا۔

 

دوران سماعت چیف جسٹس نے  نیب پراسیکیوٹرکوتحریری جواب پڑھنے کی ہدایت کی تو نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ نیب قانون میں ترمیم ہو چکی ہے جس کے بعد مریم نواز کے خلاف کیس ختم ہو گیا ہے۔

 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگردرخواست نمٹائیں گے توآپ کوپسند آئے گا؟  نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ درخواست خارج کرنے کی بجائے نمٹا دی جائے۔

 

بعد ازاں عدالت نے مریم نواز کیخلاف نیب درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔

Chief JusticeMaryam NawazNABPMLNsugar mill caseumer atta bandiyal