لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے جامع پلان طلب کرلیاہے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے ادویات خریدنے کیلئے خصوصی اتھارٹی قائم کرنے کی تجویزدی ۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ادویات کی خریداری کا شفاف طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا۔محسن نقوی نے کہا ادویات کو سٹور کرنے اورہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے فول پروف اور برق رفتار نظام وضع کیا جائے گا ادویات کی خریداری اورسٹوریج کی مینجمنٹ سکلزضروری ہیں۔ ادویات کی خریداری،سٹوریج اورہسپتالوں کو فراہمی کیلئے فول پروف سسٹم تیار کیا جائے۔
ا ن کاکہنا تھا کہ علاج کیلئے بہترین ادویات ہر شہری کا حق اورحکومت کا فرض ہے۔