کیلیفورنیا میں شدید زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

کیلیفورنیا: زلزلے کے جھٹکوں نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ 5.1 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے  کے جھٹکے لاس اینجلس میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

دوسری طرف سمندری طوفان ہلیری نے میکسیکو  سے  امریکا  کا رخ کرلیا اور ریاست کیلی فورنیا کے ساحل سے آج  ٹکرانے کاامکان ہے۔

 

امریکی حکام نےساحلی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری  کر دی جبکہ گورنر نے ایمرجنسی بھی نافذ کردی۔

 

نیشنل ویدر سروس کے مطابق سمندری طوفان کے باعث شدید بارش بھی متوقع ہے۔  لاس اینجلس،سان ڈیاگو ،نیواڈا اور ایریزونا میں بارش کاامکان ہے ۔

ameircacaliforniaearth quackFloodhellaryRain