میڈیکل کالج میں داخلہ ٹیسٹ میں ناکامی،پہلے بیٹے پھر باپ نے خود کشی کرلی

چنائی: میڈیکل کالج میں داخلہ ٹیسٹ میں ناکامی پر پہلے بیٹے پھر باپ نے خود کشی کرلی۔ انڈیا کی ریاست تامل ناڈو میں میڈیکل کالج میں داخلے کا امتحان یعنی ’نیٹ‘ کا امتحان پاس کرنے میں ناکامی کے بعد خودکشی کرنے والے طلبا کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے۔

 

انڈیا کے جنوبی شہر چنائی کے علاقے ’کروم پیٹ‘ میں رہنے والے سیلوسیکر نامی شخص نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ سیلوسیکر پیشے کے اعتبار سے فوٹوگرافر تھے۔سیلوسیکر کے خودکشی کرنے سے پانچ روز قبل ہی ان کے بیٹے نے میڈیکل کالج کا میرٹ نہ بننے پر خودکشی کر لی تھی۔سیلوسیکر، اپنی بیوی سے علیحدگی کے بعد اپنے اکلوتے بیٹے کے ساتھ رہتے تھے۔

ان کے بیٹے جگدیشورن نے 12ویں جماعت میں 500 میں سے 424 نمبر حاصل کیے تھے۔ اس کے بعد جگدیشورن گذشتہ دو برسوں میں میڈیکل کالج میں داخلے کی غرض سے دو مرتبہ ’نیٹ‘ کا امتحان دے رہے تھے۔

 

ڈاکٹر بننا جگدیشورن کا خواب تھا لیکن پورا نہ ہوسکا کیونکہ داخلہ ٹیسٹ میں اس کے نمبر کم تھے اوروہ دو بار ناکام ہوا تھا ۔ اس نے دل برداشتہ ہوکر زندگی کاخاتمہ کرلیا اس کے پیچھے پیچھے اس کے باپ نے بھی زندگی ختم کرلی۔

باپبیٹاخود کشیمیڈیکل کالج