سانحہ 9 مئی: وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود، اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

 

 

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف   وائس چیئرمین شاہ محمود اور اسد عمر   کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔

 

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر اپنے مقدمات پر بحث کریں۔

 

صوبائی دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے حکم کے بعد پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر جمعہ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات میں شامل ہو گئے۔ اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق قریشی اور عمر دونوں کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی جس میں دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔