چیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی اور ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 22 اگست کو چیرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے مقرر کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کرے گا.

 

گزشتہ سماعت پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا، الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

 

یاد رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔جس کےبعد اسی دن چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔

chairman PTIImran Khanimran khan arrestedToshakhana case