کراچی: بلوچستان کے دالبندین ایئرپورٹ کے رن وے کو ایک سال تک فلائٹس آپریشن کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دالبندین ایئر پورٹ کا رن وے نمبر 13/31 فلائٹ آپریشن کیلئے بند کیا گیا ہے جو 6 اگست 2024 تک بند رہے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو دالبندین ایئرپورٹ رن وے کی بندش سے آگاہ کردیا ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں سے دالبندین ایئرپورٹ کے رن وے اور کنٹرول ٹاور کو نقصان پہنچا تھا۔رن وے کو مرمت مکمل کے بعد دوبارہ پروازوں کیلئے کھولا جائے گا۔