شہریار آفریدی کو کل پیش کرنے کا حکم ، ڈی سی اسلام آ باد سے 3 ماہ کے ایم پی او کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد :پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو کل پیش کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔

 

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور ڈی سی اسلام آباد سے کل تک 3 ماہ کے ایم پی او کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

ایم پی او تھریریکارڈشہریار آفریدی