پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سہرا سجانے کو تیار

 

کراچی:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔  بابر اعظم  رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد شادی کر نے کا رادہ رکھتے ہیں۔

 

پاکستانی کپتان  بابر اعظم کے قریبی دوست نے ان کی شادی کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فیملی ورلڈ کپ کے بعد رواں سال نومبر میں شادی کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق بابر کے اہل خانہ نے ورلڈ کپ کے چند دنوں بعد اور دسمبر میں پاکستان کے آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل کرکٹر کی شادی کا منصوبہ بنایا ہے۔

 

پاکستانی کپتان کے قریبی ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 28 سالہ نوجوان کی شادی 2022 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد گزشتہ سال ہونی تھی تاہم کچھ مصروفیات کے باعث شادی میں تاخیر ہوئی۔

 

یاد رہے کہ 2021 میں، بابر کی اپنی کزن کے ساتھ شادی کے حوالے سے خبریں انٹرنیٹ  پر منظر عام پر آئیں کہ وہ 2022 میں شادی کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستانی کپتان کی شادی ان کی کزن سے ہو رہی ہے، جو ان کی خالہ کی بیٹی ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں، پاکستانی کرکٹرز بشمول شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شان مسعود، اور شاداب خان سبھی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح رواں سال 3 فروری کو ہوا تھا جبکہ رخصتی اس سال ورلڈ کپ کے بعد منعقد کی جائے گی جس کی تصدیق خود شاہد آفریدی نے کی ہے۔

Asia CupBabar Azambabar weddingCaptaincricket tournamentPakistanweddingWorld cup