آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ انگلینڈ کے کرس ووکس کے نام 

 

دبئی: آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ انگلینڈ کے کرس ووکس کے نام  رہا۔   انگلینڈ کے کرس ووکس کو  آئی سی سی   مینز  پلیئر آف دی منتھ قراردیا گیا ہے۔

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جولائی  کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا جو  انگلینڈ کے کرس ووکس کے نام رہا۔ انگلینڈ کے زیک کرولی اور نیدرلینڈ  کے بیٹر بیس ڈی لیڈ  کی بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔

 

آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ جیتنے پر کرس ووکس نے خوشی کا اظہارکیا اور کہا کہ   ایشز کی کارکردگی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے لہٰذا کوئی بھی انفرادی ایوارڈ ٹیم ورک کے بغیر ناممکن ہے لیکن اس کے باوجود پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ بہت اچھا لگتا ہے۔

دوسری جانب  آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے  آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

بیٹرکرس ووکسمنتھ