سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد 

واشنگٹن:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر فردِ جرم کی گئی ہے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پر بھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

 

گرینڈ جیوری نے پیر کو ایک دن کی سماعت کے بعد فردِ جرم عائد کی۔ استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے تھے۔

 

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر  پہلے بھی 37 نکات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی تھی جس میں سابق صدر پردستاویزات کو سنبھالنے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش اور امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔ ان پر اہم دستاویزات اپنے پاس رکھنے سمیت کئی مزید الزامات ہیں۔

 

AmericaDonald TrumpPresidentWashington DC